• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)  جڑواں شہروں سے  44 سماج دشمن پکڑے گئے ۔راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 12ملزموں کو گرفتار کرکے شراب اور چرس برآمد کرلی ۔ 5ملزموں سے دو پستول، چھری ،10روند کلاشنکوف اور رائفل برآمد کر لی گئی۔ گوجر خان پولیس نےمرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 6قمار باز وں سے 22ہزار 660روپے، 6 موبائل فونز برآمد کر لئے۔نصیر آباد پولیس نےجبران گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرکے چھینی گئی رقم 33 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔اسلام آباد کیپٹل پولیس نے بھی منشیا ت فروشی اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کارروائی میں 17 کوگرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ تھانہ تر نول کے علا قہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ملزم کے قبضہ سے 60 ہیر وئن سے بھر ے کیپسول وزنی 448گر ام برآمد کر لئے گئے۔تھانہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے شراب و منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم سے 40بوتلیں شراب اور 245گر ام چرس برآمد کرلی ۔
اسلام آباد سے مزید