• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی ضامن افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، شرکاء ریلی

اسلام آباد ( جنگ نیوز) سابق وفاقی وزیر سردار ریئس منیر احمد ایڈووکیٹ اور سابق ایم پی اے سردار رئیس نبیل احمد کی ہدایت پر افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھونگ اسٹیٹ تحصیل صادق آباد میں ریلی نکالی گئی جس میں حلقہ این اے 180 اور حلقہ پی پی 267کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی ضامن افواج پاکستان کے ساتھ دل و جان سے کھڑے ہیں۔ سردار ریئس منیر احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ 9 مئی کو شرپسندوں کی جانب سے فوجی املاک کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اورشہدائے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔
اسلام آباد سے مزید