• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر منظوری بنائی گئی 12چوکیاں مستقل کرنے کیلئے سفارشات کی تیاری

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں بغیر منظوری بنائی گئی 12پولیس چوکیوں کو مستقل کرنے کے لئے سفارشات کی تیاری شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق چندہفتے قبل آئی جی پنجاب نے صوبہ بھرمیں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بغیربنائی گئی پولیس چوکیاں ختم کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر راولپنڈی ضلع میں قائم 19 غیر منظورشدہ چوکیاں ختم کردی گئی تھیں ۔ ان میں 12پولیس چوکیوں کورکھنے کے لئے سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انورسے درخواست کی گئی ہے۔ ان میں چوکی رتہ نمبر 4،چوکی حمیداں ،چوکی گلزارقائد،چوکی گلریز،ٹیکسلاسٹی ،واہ کینٹ کی چوکی نمبر3 اورچوکی نمبر 4،اڈیالہ چوکی ،چوکی چک بیلی خان ،چوکی سکھو،چوکی دولتالہ اورچوکی قاضیاں شامل ہیں ۔اس حوالے سے گزشتہ روز سی پی اوراولپنڈی نے تینوں ڈویژنل ایس پیزکے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے مذکورہ پولیس چوکیوں کی منظوری کے لئے ان کے علاقوں میں گزشتہ پانچ برسوں کے جرائم کے اعدادوشمار، متعلقہ تھانے اور عارضی چوکی کے 4رنگین نقشے ،مجوزہ اخراجات کاتخمینہ ،تھانہ اورچوکی کے موضعات کافاصلہ ،مذکورہ چوکیوں کی عمارتوں بارے تفصیل کہ وہ کس کی ملکیت ہیں ،یا مجوزہ دستیاب جگہ کی تفصیلات فوری طور پرسی پی او آفس کوفراہم کی جائیں تاکہ انہیں سینٹرل پولیس آفس لاہوربھیجاجائے ۔
اسلام آباد سے مزید