• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں جگہ جگہ پی ٹی آئی قیادت کیخلاف دیوار شرم بنا دی گئی

اسلام آباد،راولپنڈی،سرا ئےعالمگیر (خبر نگار خصوصی،نا مہ نگار،ایجنسیاں) اسلام آباد راولپنڈی میں جگہ جگہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف دیوار شرم بنادی گئی،جڑواں شہروں کی متعدد سڑکوں اور مری روڈ پر درجنوں بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔ جن پر وال آف شیم (دیوار شرمندگی) اور یوم مذمت غدار پاکستان لکھا ہے،راولپنڈی کے عوام نے شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر عمران خان سمیت دیگر رہنمائوں کی تصاویر والے درجنوں فلیکس آویزاں کر دیئے جن پرتصاویر کے نیچے 9مئی ’’یوم مذمت ‘‘اور’’غدار پاکستان‘‘ کے الفاظ تحریر کی گئے ہیں۔ پینا فلیکس راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف اورمری روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر آویزاں کئے گئے جن پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دودرجن سے زائد دیگر رہنمائوں کی تصاویر کے ساتھ غدار پاکستان کے الفاظ تحریر ہیں، بعض تصاویرپر جوتے کے نشان بھی بنائے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید