• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ

مسقط (نیوز ڈیسک) عمان کی ثالثی میںبلجیم اور ایران کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایران نے جاسوسی کے الزام میں قید بلجیم کے قیدی کو رہا کر دیا۔ دوسری جانب بلجیم نے بھی گرفتار ایرانی سفارت کار کو رہا کر دیا۔ یاد رہے کہ ایران میں بلجیم کے شہری کو 2022ء میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران میں بلجیم کے شہری کو جاسوسی کے الزام میں 40سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ادھر بلجیم میں ایرانی سفارت کار پر2021میں فرانس میں بم دھماکوں کے منصوبے کا الزام تھا اور اسے 20سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عمان کی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثانہ کردار کرتے ہوئے دونوں جانب سے قیدیوں کی رہائی ممکن بنائی۔ اس سے قبل بلجیم میں شہری اولیور وینڈی کاسٹیلے کی رہائی کے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ ادھر دونوں ممالک کے حکام نے قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔ عمان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ رہائی پانے والوں کو جمعہ کے روز تہران اور برسلز سے مسقط منتقل کیا گیا اور وہاں سے اپنے اپنے ملک روانہ کردیا گیا۔
یورپ سے سے مزید