• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم اور رضوان ہارورڈ ایجوکیشن پروگرام کیلئے امریکا پہنچ گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اسٹار وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان امریکا پہنچ گئے انہوں نےاکنا کنونشن میں شرکت کی، ان کی آمد پر بڑی تعداد میں ان کے مداح موجود تھے، جنہوں نے ان سے آٹو گراف لئے تصاویر اور سیلفیاں لی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کے لیے امریکا گئے ہیں ۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے۔ ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں ہو گا۔ اس متعلق بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی ساری زندگی سیکھتا ہی آیا ہوں، یقین ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے مختلف شعبہ جات کے لوگوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملےگا۔ محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

اسپورٹس سے مزید