• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کی جے یو آئی سے میئر کراچی کے انتخاب میں حمایت کی درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر حاجی اسحاق خان کی قیادت میں وفد نے جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما، ضلع کیماڑی کے امیر قاری محمد عثمان سے ملاقات کی اورمیئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدار کی حمایت کی درخواست کی، ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کراچی مسائلستان بنا ہوا ہے، مردم شماری اور خانہ شماری میں ماضی کی 3 کروڑ آبادی میں بجائے اضافے کے سوا کروڑ افراد کوکم کردیا گیا ہے، شہر کراچی میں جنگل کا قانون ہے، پانی کی بوند بوند کو شہری ترس رہے ہیں، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن ،مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھدی ہے، جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کے امید وار کی حمایت سے متعلق صوبائی جماعت کو رپورٹ پیش کریں گے، قبل ازیں جماعت اسلامی کے وفد نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ضلع غربی کے امیر، چیئرمین منگھوپیر یوسی 3مفتی محمد خالد اور یوسی 13 بلدیہ ٹاؤن کے چیئرمین، ضلع کیماڑی کے سیکریٹری اطلاعات قاضی امین الحق آزاد سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور میئر کراچی کے انتخاب میں جماعت اسلامی کی حمایت کی درخواست کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید