• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، اور وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سوئپ پروجیکٹ کے تحت سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے لئے بنائی گئی ویب سیریز کا افتتاح کردیا ،اس کے علاوہ ایک ترانہ، گانا اور دوآگاہی پیغامات کی ویڈیوبھی ریلیز کی گئی ہیں، تقریب میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید نجم شاہ، ایم ڈی سالڈ ویسٹ سید امتیاز شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سوئیپ زبیر احمد چنہ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے وائس چئیرمین نجمی عالم، فلمز کے ڈائریکٹر زیشان خان، اداکاراحسن خان،اداکارہ کنزہ ہاشمی و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وزیر بلدیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ ویب سیریز کا مقصدعوام کو آگا ہی دینا ہے تاکہ وہ شہر کی صفائی ستھرائی میں اپنی ذمہ داری سمجھیں، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سب سے پہلے وزیربلدیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ یہ انکے ہی احسن اقدامات ہیں کہ صفائی ستھرائی کا کام کراچی اور کراچی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں میں شروع کیا گیا،سماجی رویوں میں تبدیلی کے لئے آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ امتیاز شاہ نے بھی خطاب کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید