• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسپو پلیٹ فارم سے اداروں کی صلاحیت واضح ہورہی ہیں، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ٹیکسپو پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں پاکستان کے عوام اور اداروں کی صلاحیت واضح ہورہی ہیں، ٹیکسٹائل اور لیڈر کی صنعت کی فعالیت ، اضافہ اور فروغ کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور جدت پر مرکوز ہونا وقت کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کا ٹیکسٹائل نمائش کے دورہ کے موقع پر کیا ، گورنر سندھ نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے بزنس کمیونٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور نمائش میں لگے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا گورنر سندھ نے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے کامیاب نمائش پر ان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل اور لیدر سیکٹر پاکستان کے منافع بخش ادارے ہماری قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں،کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اب تک 250 ملین ڈالرز سے زائد ٹیکسٹائل مصنوعات کے معاہدوں پر دستخط خوش آئند ہیں، علاوہ ازیں گورنر سندھ نے یومِ تکبیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بننے کے دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یوم تکبیر اس جذبے کا اظہار ہے کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا عمل جاری و ساری ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا کوچاہئے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھارت پر دباو ڈالے، گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی افواج و عوام دشمن کے ہر عزائم کو ناکام بنانے کے لئے متحد و پرعزم ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید