• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈا کٹر سیمی جمالی مسیحا، خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی، مذہبی، سیاسی رہنما

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے جناح اسپتال کی سابقہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی،بعدازاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر سیمی جمالی شہر کی بڑی شخصیت تھیں،مرحومہ نے شعبہ حادثات کو ڈیولپ کیا ، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، ڈا کٹر سیمی جمالی مسیحا تھیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے مرحومہ کے تمام سوگوار و لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈاکٹر سیمی جمالی کی رہائشگاہ جاکر انتقال پر اظہار افسوس کیا اور دعا کی کہ اللّٰہ تعالی ان کی مغفرت اور جنت ا لفردوس میں جگہ عطا کرئے انھوں نےکہا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو با خوبی اندازہ تھا کہ ایمرجنسی میں کیسے بہتر کام کیا جاتا ہے ، سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر بورڈ انجینئر اسداللّٰہ خان نے تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر سیمی جمالی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی وفات کو سوگوار خاندان کیلئے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے کہا کہ واٹر بورڈ کے تمام افسران و ملازمین دکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید