• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام جماعتیں چوہدری شجاعت کی قیادت میں متحد ہوسکتی ہیں‘ مصطفیٰ ملک‘ اقبال ڈار

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک اور مسلم لیگ جونیجو کے صدر اقبال ڈار کی ملاقات میں مسلم لیگوں اور ہم خیال جماعتوں کے اتحاد پر گفتگو ہوئی۔ مصطفیٰ ملک نے کہا کہ وطن دوست قوتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ اقبال ڈار نے کہا کہ ہم خیال جماعتیں وضع داری کی علامت چوہدری شجاعت کی قیادت میں متحد ہو سکتی ہیں۔ اتحاد اور انضمام پر دیگر مسلم لیگوں کو اعتماد میں لیں گے۔ مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ قیوم، مسلم لیگ کونسل سمیت دیگر جماعتوں سے رابطے ہیں۔ مسلم لیگوں کا اتحاد ملکی سیاست کا رخ بدل سکتاہے۔ 
اسلام آباد سے مزید