• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے اسلام آباد میں چھ منڈیاں لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے وفاقی دارالحکومت میں چھ منڈیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن آئندہ 24 گھنٹوں میں اس ضمن میں منڈیوں کی نیلامی کا اشتہار جاری کر دے گی ،ضلعی انتظامیہ نے دس روزہ منڈیوں کے لیے جگہ کو حتمی شکل دیدی ،ایک منڈی سیکٹر آ ئی 15، دوسری سیکٹر ڈی 12، تیسری اسلام آباد ایکسپریس وے ضیاء مسجد، چوتھی ترامڑی چوک، پانچویں بھارہ کہو اور چھٹی روات میں لگائی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید