• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل کی انشورنس کی رقم ہڑپ کرنیوالے ملزم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) فروخت کئے گئے موٹرسائیکل کی انشورنس کی رقم ہڑپ کرنے والے ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے ، نعیم فراز نے بتایاکہ محمد فاروق سےبینک لیز والا موٹر سائیکل ڈیڑھ لاکھ میں خریدا جس کا سٹامپ پیپر بھی موجود ہے ،مذکورہ موٹرسائیکل 2ماہ بعد چوری ہو گیا جس کی ایف آئی آر تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کروائی گئی، نعیم فرازنے بتایاکہ بعد میں محمد فاروق نے فروخت کئے گئے موٹر سائیکل کی انشورنس کی رقم جوتقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بنتی ہے بینک سے خودوصول کر کے ہڑپ کر لی۔
اسلام آباد سے مزید