• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال، شعبہ ایمرجنسی کے الیکٹریکل بورڈ میں آگ بھڑک اٹھی

ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کے نیورو ٹراما یونٹ کے الیکٹریکل بورڈ میں آگ بھڑک اٹھی، ڈیوٹی پر موجود ہاؤس آفیسر ڈاکٹر اشفاق پن نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اکیلے آگ پر قابو پا کر ایمرجنسی کو بڑے حادثہ سے بچا لیا، وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد نے ڈاکٹر اشفاق کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اشفاق جیسے ڈاکٹر نشتر ہسپتال کے ماتھے کا جھومر ہیں، اس دوران سکیورٹی و الیکٹریکل عملہ کے غائب ہونے سے متلعق انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
ملتان سے مزید