• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 9 مئی، عمران آج JIT طلب، بشریٰ بی بی کا نام ECL پر

لاہور(ایجنسیاں/ٹی وی رپورٹ)جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو آج طلب کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کوشام 4بجے انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں بلایاہے جہاں جے آئی ٹی ان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی ۔

دریں اثناء برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیا گیا ‘ کابینہ نے منظوری دیدی۔

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘پہلے نیب پنڈی وزارت داخلہ کو خط لکھے گاپھر بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل پر آئے گا۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان کا نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید