• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسک لگائے 3مسلح ملزمان نے نمائش چورنگی کے قریب ہوٹل میں بیٹھے افراد کو لوٹ لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرمیں ایک اور چائے کے ہوٹل پر بیٹھے افراد کو لوٹ لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ماسک لگائے 3مسلح ملزمان نے نمائش چورنگی کے قریب ہوٹل پر دھاوا بول دیااوراسلحہ لہراتے ہوئے یرغمال بنا کر ہوٹل میں موجود افراد سے 8 موبائل فون اور نقدی لوٹ کر اطمینان سے فرار ہوگئے ۔