• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کا روس کے37میزائل اور 29 ڈرون کو مارگرانے کا دعویٰ

کیف (اے ایف پی) یوکرین نے کہا کہ اس نے حملوں کی دوسری لہر میں گزشتہ روز ملک پر داغے گئے تمام روسی میزائلوں کو مار گرایا۔شمالی سمت سے کل 11اسکندر-ایم اوراسکندر-کے میزائل داغے گئے، یوکرین مسلح افواج کے سربراہ ویلری زلوزنی نے مزید کہا کہ تمام اہداف کو فضائی دفاع کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔یوکرین کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ویلری زلوزنی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ کل 40 تک میزائل اور تقریباً 35ڈرون داغے گئے جن میں سے 37میزائل اور 29ڈرون کو مار گرایا گیا۔مغربی شہر خمیلنیتسکی میں حکام نے بتایا کہ روسی افواج نے رات بھر ایک فوجی تنصیب پر حملہ کیا اور پانچ طیاروں کو نقصان پہنچایا۔

دنیا بھر سے سے مزید