• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین ڈرون کو ہوا بنا کر یورپ سے اسلحہ بٹوررہا ہے، ایران

تہران ( نیوز ڈیسک) ایران نے یوکرینی صدر زیلنسکی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے روس کو ڈرون کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرکے نہ صرف ایران مخالف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں بلکہ ایسے بیانات دے کر وہ مغرب سے مزید اسلحہ اور مالی امداد بٹورنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ زیلنسکی نے ایک وڈیو خطاب میں مطالبہ کیا تھا کہ ایران ماسکو کو ڈرون فراہم کرکے تاریخ کے تاریک پہلو کی طرف جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے ابتدائی طور پر روس کو ڈرون شاہدکی فراہمی سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ اس نے تنازع شروع ہونے سے قبل ڈرون کی بہت کم تعداد روس کو فراہم کی تھی۔ دوسری جانب یوکرین نے جرمنی سے فضا سے زمین پر مار کرنے والے ٹاؤرس میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ میزائل 500کلرمیٹر سے بھی زائد فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یوکرینی فوج روس کے زیر قبضہ یوکرینی سرحدی علاقوں کے ساتھ روس کے اندر تک مختلف اہداف کو بھی نشانہ چاہتی ہے۔
یورپ سے سے مزید