اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ 2023کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ، صدر کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 قانون بن گیا، پیر کے روز اٹارنی جنرل نے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ 2023 کی کاپی اور نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کروایاہے ،یہ قانون جمعہ سے لاگو ہو گیا ہے، نئے قانون کے بعد آرٹیکل 184کے تحت مقدمات کی نظرثانی درخواستوں میں سپریم کورٹ اپیل کی طرز پر سماعت کریگی ،ایکٹ کے تحت 184(3)کے فیصلے کیخلاف 60روز کے اندر اپیل دائر کی جا سکے گی، اس کا دائر کار قانون بننے سے پہلے کے فیصلوں، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے رولز پر بھی ہوگا۔