اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )نیب راولپنڈی نے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید، پی ٹی آئی کے پرویز خٹک، اورپی ٹی آئی چھوڑنے والے فواد چودھری کوآج منگل 30مئی جبکہ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر کو بدھ 31مئی کو طلب کر لیا گیا ہے ، نیب کے نوٹسز کے مطابق شیخ رشید کو منگل کی صبح 11 بجے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، شیخ رشیدگزشتہ ہفتے طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے۔ فواد چودھری کوبھی آج منگل کو دوپہر 12بجے مشترکہ تفتیشی ٹیم کے رو برو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ شیخ رشید، فواد چودھری کو القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ طلب کیا گیاہے۔