• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایا جاسکتا، احسن اقبال

لاہور( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو زیادہ دیر تک ادھار پر نہیں چلایا جاسکتا ہے۔ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر ہے، منصوبے کے خلاف سازشیں بھی ہوئیں، سازش کا مقابلہ کرنےکیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی ارفع کریم ٹاور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے، مشکلات سے نکلنے کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ بدقسمتی سے گزشتہ حکومت کے نامناسب رویے سے سرمایہ کار واپس چلے گئے۔ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیخلاف ثبوت موجود ہیں ،ان سب کو سزا ملے گی آئینی مدت پوری ہونے پر الیکشن بروقت ہوں گے،90روز کے اندر الیکشن کا فیصلہ سیاسی تھا آئینی اور قانونی نہیں،وہ لوگ جنہوں نے مئی کے واقعات میں جرم کیا ان کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔پی ٹی آئی اوور سیز سوشل میڈیا کے لوگ جس طرح ملکی دفاعی اداروں کے خلاف زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں کوئی بھی محب وطن ان کی حمایت نہیں کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید