• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای فائلنگ، آفس آٹومیشن سسٹم اپنا کر فائل کلچر ختم کیا جائے، سیکرٹری سکول ایجوکیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے کہا ہے کہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کے دفتری نظام کو ڈیجیٹلائز کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، دفتری امور کی انجام دہی میں ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم اپنا کر فائل کلچر ختم کیا جائے، وہ گزشتہ روز سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے کمیٹی روم میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام ای فائلنگ اور آٹومیشن سسٹم کے ماڈیول بارے ٹریننگ سیشن سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈپٹی سیکرٹریز خواجہ مظہر الحق، سیف الرحمٰن اور آفاق مورس سمیت محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے سیکشن افسران اور منسٹریل و کلیریکل سٹاف کے افراد ٹریننگ سیشن میں موجود تھے، سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب نے دفتری نظام کو پیپر لیس بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور سول سیکرٹریٹ لاہور کو مربوط ماڈیول کے ذریعے منسلک کر کے تمام انتظامی محکمہ جات میں ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن کا نظام نافذ کر دیا ہے، ایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ایجوکیشن سیکرٹریٹ کا سٹاف دفتری امور میں آسانی کے لیے ای فائلنگ کے نظام کو سنجیدہ لے اور ٹریننگ پراسس کے دوران اس پر جلد از جلد عبور حاصل کرے۔