• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ریجن میں سالانہ 200 سے 250 ملازمین ریٹائرہورہے ہیں: ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف انجینئر ٹرانسمیشن اینڈ گرڈز میپکو خالد نذیرنے کہا ہے کہ باعزت ریٹائرمنٹ ایک اعزار ہے۔ محنتی،دیانتدار اور مخلص ملازمین اپنی مدتِ ملازمت پوری کرنے پر اعزاز کے حق دار ٹھہرتے ہیں،وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ138ویں ریٹائر منٹ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرزاق کاشف نےکہاکہ میپکو ریجن میں سالانہ 200سے 250م لازمین ریٹائرہورہے ہیں۔ہم ماہانہ بنیا دوں پر پنشن کیسز بنارہے ہیں اور ریٹائرمنٹ کی تاریخ پر ریٹائرہونے والے ملازمین کو واجبات کے چیک اور پنشن بکس دی جارہی ہیں۔قبل ازیں ریٹائر ہونے والے50ملازمین میں پنشن بکس،واجبات کے چیک اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔
ملتان سے مزید