• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈاکٹروں کے چاڈ میں اندھے پن کے 400 مفت آپریشن

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) کامسٹیک کی جانب سے پاکستانی ماہر امراض چشم کی افریقی مسلمان ملک چاڈ بھیجی گئی ٹیم نے اندھے پن کے 400 مفت آپریشن مکمل کرلئے، کامسٹیک کے مطابق چاڈ کے دارا لحکومت انجامینا آٹھ روزہ فری آئی کیمپ کامسٹیک، اسلامی ترقیاتی بنک اور ایل آر بی ٹی ٹرسٹ کے اشتراک سے لگایا گیا، میڈیکل ٹیم نے مریضوں کے آپریشن کے بعد معائنہ بھی کیا جبکہ چاڈ کے نوجوانوں کو نابینا پن سے بچانے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید