• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرئیے سے لدی ٹرالی الٹ گئی، ٹریفک بلاک، مسافروں کو مشکلات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) موٹروے پر سرئیے سے لدی ٹرالی الٹ گئی ، تھانہ نصیرآبادکو سینئرپٹرولنگ آفیسر عنایت اللہ نے بتایاکہ ٹریکٹر ٹرالی جس کو ڈرائیور عظمت علی چلا رہا تھا اور ٹرالی پر 40 فٹ لمبا سریا لوڈ تھا جو ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی سے ٹریکٹر موٹروے کے درمیان کریش بیرئیر سے ہٹ ہوا اور ٹرالی موٹروے کی لین نمبر 1،2،3 میں الٹ گئی جس سے سریا موٹروے روڈ پر بکھر گیا اور اس نے میٹروبس کی کونز کو بھی توڑ ڈالا جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی اور مسافروں کو تکلیف پہنچی، پولیس نے ڈرائیورکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید