راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) گزشتہ دو سال سے اساتذہ و ملازمین سڑکوں پر دربدر حکومت کی بے حسی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔مہنگائی میں پانچ سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے ۔اب آئی ایم ایف کی شرائط کا جواز بناکر ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے یہ بات سکول ایجوکیشن پینشنرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھلوالیہ اور پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر محمد رمضان انقلابی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ لیو انکیشمنٹ کو بحال کیاجائے۔