وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) کشمیر ی رہنماچوہدری رشید نےکہا ہے کہ اوور سیز کشمیری 9مئی واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ،جنہوں نے گھیراؤ ،جلاؤ کر کے قومی املاک کو نقصان پہنچا یا ۔ چوہدری رشید نے کہا کشمیری عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، افواج پاکستان نے دفاع اور استحکام کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔ روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افواج پاکستان ملک وقوم کے تحفظ کی ضامن ہیں، کسی کو بھی حق نہیں وہ افواج پاکستان پر تنقید کرے۔ چوہدری رشید نے کہا افواج جس طرح محدود وسائل میں وطن کی سر حدوں کا دفاع کر رہی ہے وہ قابل ٔٔٔٔتعریف ہے۔ چوہدری رشید نے کہا افواج پاکستان دو قومی نظریہ کی محافظ ہیں۔ چوہدری رشید نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہا کہ ملک میں استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے عام انتخابات فوری کرائے جائیں۔ وہ دن ضرور آئےگا جب کشمیری عوام افواج پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں کامیاب ہو ں گے۔