• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے بعد PTI چھوڑنے والے رہنماؤں کی سنچری ہوگئی

اسلام آباد(آئی این پی)خانیوال سے سابق ایم پی اے عمران پرویز اور مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سابق معاون خصوصی احمد حسین شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی جس کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور عمران خان کو خیر باد کہنے والے سیاسی رہنماوں کی سنچری مکمل ہوگئی۔

9 مئی کے ہنگاموں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات کے بعد حراست میں لیے گئے اور بغیر حراست ہی پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی فہرست طویل ہونے لگی۔

رواں ماہ کے دوران پارٹی کے نمایاں رہنماوں، سابق اراکین قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے عمران خان سے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، خسرو بختیار، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری بھی عمران خان سے راستے الگ کرنے والوں میں شامل ہیں۔پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اہم خبریں سے مزید