لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں) لاہور کے جناح ہاؤس پر9مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقاتی کیلئے قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں عمران خان پیش نہ ہوئے، عمران خان کے نامزد کردہ نمائندگان نے ان کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایاجس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ جان کو خطرہ ہے ‘جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا ‘.
جے آئی ٹی زمان پارک آجائے ‘جے آئی ٹی چاہے توسوالنامہ بھجوادے یا ویڈیولنک سے تحقیقات کرلے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے نمائندوں کے ذریعے عمران خان کا تحریری جواب قبول کرنے سے انکار کردیا۔
عمران خان نے جواب میں لکھا کہ جس روز واقعات ہوئے اس روز میں نیب کی غیرقانونی حراست میں تھا۔