اسلام آباد (نمائندہ جنگ) این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہو گی۔ عمران خان کی پیشی کے موقع پر وکلا اور صحافیوں کا داخلہ خصوصی پاسز کے ذریعے ہوگا۔ نیب نے لیگل اور انوسٹی گیشن ٹیم کے 14 ارکان کو خصوصی پاسز جاری کرنے کے لئے فہرست رجسٹرار آفس میں جمع کرادی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بنچ 190 ملین پاؤنڈ کے این سی اے سکینڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔ عمران خان کیس کی سماست کیلئے پاسز جاری نہ ہونے پر نیب پراسیکیوٹر گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔