• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت:776 شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے کے ریفرنس کی سماعت ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے سپیڈ بائیک کے نام پر جنوبی پنجاب کے 776 شہریوں سے اربوں روپے بٹورنے کے ریفرنس میں پراپرٹی فریز کرنے کی نیب درخواست اور ملزم اسلم کی سامان گمشدگی سے متعلق درخواست پر سماعت یکم جون تک ملتوی کردی ہے۔ ملزم اکرم شاد کی ایس ایچ او مظفر آباد کے خلاف درخواست 8 جون مقرر ہے۔ جبکہ ملزم اسلم اور اکرم شاد کی بینک ڈی کاشن اور شناختی کارڈ ان بلاک کرنے سے متعلق درخواستوں پر سماعت بھی 8 جون کو ہوگی۔ ملزمان کی جانب سے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت نئی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔
ملتان سے مزید