• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو دن میں شہزاد اکبر کے بھائی کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)عمران خان کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز کو دو دن کی مہلت دی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ’آپ کے پاس دو دن کا وقت ہے، مراد اکبر کو عدالت میں پیش کریں۔درخواست گزار کے وکیل قاسم ودود اور عدالتی حکم پر ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے پولیس کو دو روز میں مراد اکبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو جون تک ملتوی کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید