• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے دوران احتیاطی تدابیر سے بجلی حادثات سے محفوظ رہیں،ترجمان آئیسکو

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آئیسکو ریجن میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بجلی حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے درخواست کرتی ہے کہ بارش کے دوران احتیاطی اور حفاظتی تدابیر پر عمل ہر صورت ممکن بنائیں اور بجلی کی تنصیبات جیسے کہ ٹرانسفارمرز، بجلی کی تاروں، کھمبوں اور میٹرز سے مناسب فاصلہ رکھیں،جسم یا ہاتھ گیلے ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہر گز نہ چھوئیں۔
اسلام آباد سے مزید