• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مرتکب تین مجرموں کو سزائے موت، دو کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حامد حسین نے ڈکیتی وقتل کے مقدمہ میں نامزد ایک ملزم کو سزائے موت اور دو شریک ملزمان کو عمر قید دیدی، عدالت نے دیگر مختلف دفعات کے تحت تینوں ملزمان کو مجموعی طور پر 60سال قید، 9لاکھ روپے ہرجانہ اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے شہزاداختر کو ڈکیتی مع قتل کے جرم میں سزائے موت، بیس سال قید تین لاکھ روپے ہرجانہ اور پچاس ہزار روپے جرمانہ اورندیم اختر و توقیر کو ڈکیتی معہ قتل کے جرم میں عمر قید بیس بیس سال قید تین تین لاکھ روپے ہرجانہ اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے بھابھی کے قاتل کو سزائے موت دیدی۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر راجہ ذیشان کو موت کی سزا سناتے ہوئے دو لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ نسیم سپرا نے قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے ملزم کو موت کی سزا سناتے ہوئے ورثا کو3لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید