• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مار جاری، متعدد شہری موبائل فونز، نقدی سے محروم، 2 گاڑیاں، 35 موٹر سائیکل بھی غائب

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 29موٹرسائیکلوں ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، شہرکے مختلف علاقوں میں سات افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فون چھین لئے گئے ۔وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو دو گاڑیوں، چھ موٹر سائیکلوں ، نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ چک مددمیں دونامعلوم موٹرسائیکل سوارارشادخان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ اعوان مارکیٹ میں دوموٹرسائیکل سوار محمدعارف گوندل سے اسلحہ کینوک پر موبائل،تھانہ وارث خان کے علاقہ میں محمد ظفر اللہ سے موٹرسائیکل ،2اے ٹی ایم کارڈ، موبائل ،برسلٹ اور 15ہزاردوسوروپے چھین لئے گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈپر تین موٹرسائیکل سوارمحمدارسلان سے نوک کی نوک پر موبائل اور5ہزارروپے، صدیقی چوک میں دوموٹرسائیکل سوار اخلا ق احمد سے اسلحہ کی نوک پر اس کاموبائل اور24ہزارروپے، سیونتھ روڈپر تین نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد ایاز سے اس کاموٹرسائیکل ،موبائل اورپرس چھین کرلے گئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں محمدشہریار اور کیپٹن مہتاب النو ر کالونی میں کھڑے تھے کہ2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار آگئے اورموٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی اس دوران ملزموں نے فائرنگ شروع کردی ایک فائرشہریارکی کمرمیں لگا۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ ڈھوک گجراں میں تین نامعلوم ملزمان عبدالغنی سے موٹرسائیکل اور پرس ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ سہام میں دونامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر محمد حمزہ کا موٹر سائیکل ، موبائل فون اور شناختی کارڈ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں کامران اکرم کی ہمشیرہ افشاں اکرم سے اسلحہ کی نوک پرطلائی بالیاں،2 کڑے،انگوٹھی ،مدعی سے ایک گھڑی اوردوموبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک سیداں روڈپر تین موٹرسائیکل سوار ریاض حسین سے اسلحہ کی نو ک پر موبائل،تھانہ ریس کورس کے علاقہ جان کالونی میں دوموٹرسائیکل سوار محمد شفیق سے گن پوائنٹ پر 13ہزارروپے،موبائل اور پرس ، ذیشان کالونی میں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد درعدن حیدر سےگن پوائنٹ پر موبائل چھین کرفرارہوگئے ۔متعدد دیگر علاقوں میں بھی چوری کی واردتیں ہوئیں۔ رمنا کے علاقے میں الیاس سے موبائل، عادل کے کمرے سے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان، زوہیب سے موبائل، ترنول کے علاقے میں عاصم سے موٹرسائیکل ، موبائل ونقدی،سبزی منڈی کے علاقے میں غلام رسول ، جاوید اختر سے موبائل، شمس کالونی کے علاقے میں افضل سے موٹرسائیکل ، موبائل، آئی ایریا کے علاقے میں علی سے موبائل، تھانہ کوہسار کے علاقے میں رمضان کے ریسٹورنٹ سے سوا تین لاکھ روپے ، ہمک کے علاقے میں سجاد سے موبائل ونقدی چھین لیے گئے۔ پولیس نے چھ کروڑ 95لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر متعدد مقدمات درج کرلئے ۔