• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون آمد، آبی گزرگاہوں پر ایک بار پھر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) مون سون کی آمد کے پیش نظر کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے بھی سیلاب سے بچاؤ کیلئے آبی گزرگاہوں پر ہونے والی تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ذرائع کے مطابق دریائے سواں،نالہ لئی سمیت دیگر آبی گزرگاہوں کے کناروں پر تجاوزات کےخاتمےکیلئے 2013 سے تحریری احکامات جاری ہورہےہیں لیکن تجاوزات اور قبضے کم ہونےکی بجائے بڑھتے جارہےہیں۔اب پھر موجودہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے30مئی2023کو حکم جاری کیا جس میں دریائے سواں کے رائیٹ آف کو جنگی بنیادوں پر واگزار کرانے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید