• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ لائسنس صرف متعلقہ ضلع سے بنوانے کی شرط ختم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) ڈرائیونگ لائسنس صرف متعلقہ ضلع سے بنوانے کی شرط ختم کردی گئی ،اب پنجاب کے رہائشی پورے صوبے میں کسی بھی ضلع میں ٹریفک پولیس کے دفتر جاکرڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی جانب سے پنجاب بھرکے چیف ٹریفک افسروں کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ ڈرائیونگ لائسنس اپنے متعلقہ ضلع سے بنوانے کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔ اس سے قبل امیدواراسی ضلع میں ٹیسٹ دے کرڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتاتھا جس ضلع میں اس کی رہائش تھی اورشناختی کارڈ پراس کا مستقل ایڈریس درج تھا،اس سے قبل پنجاب کے کسی بھی ضلع سے لرنر پرمٹ حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن لائسنس صرف متعلقہ ضلع سے حاصل کیاجاسکتاتھا۔یادرہے کہ اس سے قبل راولپنڈی سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سینٹروں کے اوقات کاربھی بڑھادئیے گئے تھے جہاں صبح 8سے رات 12بجے تک ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید