• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لئی اور دیگر نالوں کی صفائی مون سون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے ، خبر نگار خصوصی ) صوبائی وزیر برائے اوقاف و ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 72 درباروں میں کیش باکسز پر سکیورٹی کیمرے اس ماہ میں لگا کر رپورٹ کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس راولپنڈی میں جلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ سمیت دیگر نے بھی شر کت کی ۔ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے  اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  9 مئی کا واقعہ ہماری تاریخ پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔پوری دنیا مین لیڈر گرفتار ہوتے ہیں۔ 9 مئی کے واقعے میں بغاوت اور دہشت گردی کے عناصر کو ملایا گیا ہے۔  9 مئی کو ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 8 سے 10 ارب روپے لگایا گیا ہے۔  دریں اثناء سید اظفر علی ناصرنے واٹر واسا کی جانب سے کی گئی مون سون کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے گوالمنڈی پل پر نالہ لئی کی صفائی کے کام کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ منیجنگ ڈائر یکٹر واسا محمد تنویر نے بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر نے نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا کام مون سون سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد سے مزید