• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے سانحات لرزہ خیز اور قومی وقار کے منافی ہیں، ملی یکجہتی کونسل

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی، اخلاقی، تہذیبی، معاشرتی اور اقتصادی بحران کے سدباب کے لئے دینی قیادت اور جماعتوں کو پاور پالیٹکس سے بالاتر ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اقتدار اور کرسی کے حصول کے چکر میں تمام انسانی، اخلاقی اور جمہوری قدریں پامال کی جارہی ہیں۔ انہوںنے یہ بات اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کےمرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں مولانا عبدالغفار روپڑی، مفتی معرفت شاہ، مفتی گلزار نعیمی، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی، پیر صفدر گیلانی، علامہ شبیر، سید علی عباس، لطیف الرحمن شاہ، اسد عباس اور دیگر رہنما ؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ 9 مئی کے سانحات لرزہ خیز اور قومی وقار کے منافی ہیں۔ پوری قوم افواجِ پاکستان کے وقار، اتحاد اور قومی کردار کے لیے پشت بان ہے۔
اسلام آباد سے مزید