پشاور(لیڈی رپورٹر)پار ہوتی مردان کے رہائشی ودود شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ پر شراب بنانے کا جھوٹا الزام لگانے ،مجھ پر اور میری فیکٹری پر فائرنگ کرنے اور مجھ سے بھتہ مانگنے کے خلاف جوڈیشل انکوائری کی جائیں جبکہ میرے گھر پر گزشتہ دنوں چھاپہ مار کر اے سی مردان جنید کی جانب سے مبینہ طور پر ساتھ لے جانے والی نقدی اورسونا اور واپس کیا جائیں پشاور پریس کلب میں انہوںنے بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کاروباری شخصیت ہوں اور پچھلے دو سالوں میں حکومت کو دو کروڑ روپے سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں دے چکا ہوں جبکہ میری فیکٹری میں پچاس مزدور کام کرتے ہے انہوںنے کہا کہ23مئی کو میرے گھر پر اے سی جنید کی جانب سے شراب کے جھوٹے الزام میں بغیر سرچ وارنٹ کے دو مرتبہ چھاپہ مارا گیا اور گھر سے لاکھوں نقدی سمیت دس تولہ سونا ساتھ لیکر گیا جسکے خلاف ہم نے 24مئی کو پریس کانفرنس کی اور چیف سیکرٹری کو درخواست بھی دی تاہم اسکے بعد 28مئی کو مجھ پر فائرنگ ہوئی اور میری فیکٹری پر بھی فائرنگ کی گئی جبکہ 30مئی کو مجھے کالعدم تنظیم کی جانب سے بھتے کی کال موصول ہوئی اور مجھ سے پچاس لاکھ روپے بھتہ مانگا گیا اور نہ دینے کی صورت میں بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکی دی گئی انہوںنے بتایا کہ میں نے تحفظ کیلئے ڈی پی او مردان اور ایس ایچ او تھانہ پار ہوتی مردان کو درخواستیں دی انہوںنے الزام لگایا کہ میرے خلاف ان تمام واقعات میں اے سی ملوث ہے انہوںنے مطالبہ کیا ہے کہ مجھ پر جھوٹا شراب کا الزام لگانے اور مجھ پر فائرنگ کرنے اور بھتہ کی کال کے حوالے سے جوڈیشل انکوائیری کر کے مجھے اور میرے خاندان کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے جبکہ اے سی جنید سے میرے نقد رقم اور سونا واپس دلایا جائے