• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، آر پی او ملتان کو ٹرانسفر پالیسی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے محکمہ پولیس کے 51 کانسٹیبلز کو دوسری بار پنجاب کانسٹیبلری بھجوانے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے آر پی او ملتان کو ٹرانسفر پالیسی کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس محمد وحید خان نے سرائے سدھو کے محمد آصف کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مدعی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مسترد کردی اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس مزمل اختر شبیر نے فیڈرل پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران کی عدالت کے روبرو یقین دہانی کے باوجود پٹیشنر خواجہ عبدالواحد کو پروفارما پروموشن نہ دینے پر وفاقی سیکرٹری ہیلتھ اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 روز میں پیراوائز کمنٹس اور رپورٹ طلب کی ہے۔
ملتان سے مزید