ملتان(سٹافرپورٹر)لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز 3 جولائی سے ہو گا جو 2 ستمبر کو ختم ہوں گی۔ اس دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے لاہور پرنسپل سیٹ جبکہ ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بنچز میں ججز موجود ہوں گے جبکہ ریگولر کیسز کی سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی۔