• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کے نئے ذخائر کی تلاش، چین نے 32 ہزار فٹ کی کھدائی شروع کردی

کراچی (نیوز ڈیسک) چین کے سائنس دانوں نے زمین کی بیرونی پرت (قشر ارض) میں 32 ہزار 808 فٹ (10 ہزار گز) گہرے سوراخ کی کھدائی شروع کر دی ہے، زمین کی 14 کروڑ 50 لاکھ پرانی تہہ تک 10 بین الابراعظمی چٹانوں میں سوراخ کیا جائے گا ۔ امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی دوسری بڑی معیشت کرہ ارض کی سطح کے اوپر اور نیچے تیل کے نئے ذخائر کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔ رپورٹ میں سرکاری خبر رساں ادارے زینوا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین کی سب سے گہرے سوراخ کے لیے کھدائی تیل کے ذخائر سے مالامال اور مسلم اکثریتی خطے سنکیانگ میں منگل سے شروع ہوگئی ہے۔منگل کو ہی چین نے اپنے پہلے سویلین خلاباز کو صحرائے گوبی سے خلائی سٹیشن بھیج دیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید