• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشوں و ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں و ذخیرہ اندوزی کو لگام ڈالنے کیلئے ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں 40 سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس اور غلہ و سبزی منڈیوں کی انسپکشن کرکے بھاری جرمانے عائد کررہے ہیں اور سرکاری ریٹس پر عملدرآمد یقینی بنارہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مئی میں گراں فروشوں کے خلاف 23 مقدمات درج کرکے 12 ملزم گرفتار کئے گئے جبکہ 12 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا کہ تمام دکانداروں کو سرکاری نرخوں کے ریٹس آویزاں کرنے کا پابند کیا جائے اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کئے جائیں۔
ملتان سے مزید