• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس اہداف کے حصول کیلئےنئے طریقے اور مختلف کوڈز متعارف

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت صوبہ بھر میں پراپرٹی ٹیکس کے مقررہ اہداف کو یقینی بنانے کے لیے تمام ڈویژنل دفاتر کو نادہندگان کی جائیدادوں کی سیلنگ کے نئے طریقہ کار اور مختلف کوڈز متعارف کروا دیے گئے، مزید براں ملتان ڈویژن کے 21 ہزار ٹیکس نادہندگان کے خلاف سیاسی اثر و رسوخ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بلاتفریق کریک ڈاؤن، پراپرٹی کی سیلنگ اور ایف آئی آر سمیت تمام قانونی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردیے ہیں جن کی روشنی میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن افتخار احمد بھلی نے نادہندگان کے خلاف حتمی کارروائی کے لیے تمام ای ٹی اوز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے کر روزانہ کی بنیاد پر ریکوری اہداف مقرر کردیے ہیں، ڈائریکٹر ایکسائز کی جانب سے بزنس کمیونٹی، کمرشل مارکیٹوں اور پلازوں کے مالکان سمیت لگژری رہائش گاہوں کے مالکان پر ٹیکس ادائیگی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس سے حاصل ہونیوالی رقم کا 70 فیصد مقامی ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیا جاتا ہے۔
ملتان سے مزید