• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سانحۂ ترلائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیر اہتمام سانحہ مسجد خدیجۃ الکبری ترلائی کلاں کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابو الفضل العباس چوک کمہاراں والا کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ضلعی صدر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، مولانا مجاہد حسین جعفری، مولانا غلام عباس نقوی، حسنین عباس نے کی مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عون رضا انجم نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کے زخمیوں کی نگہداشت میں انتظامیہ کاہلی کا شکار ہے، ابھی تک سانحہ کے ملزمان کو منظرعام پر نہیں لایا گیا۔ اس موقع پر ملک عمران حیدر، زوار علی رضا حسینی، حسن رضا حیدری اور دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید