• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک کے موضوع پر سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سینئر ٹیوٹر آفس اور سٹوڈنٹس کونسل کے زیر اہتمام پرتشدد انتہاپسندی کے تدارک کے عالمی دن کی مناسبت سے علمی سیمینار اور پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا، سیشن میں فیکلٹی اور طلبہ نے نوجوانوں میں تشدد اورانتہاپسندی کے بڑھتے رجحانات کی وجوہات کو سمجھنے کیلئے سیر حاصل گفتگو کی،اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ معاشرے میں برداشت اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے مربوط اقدامات ناگزیر ہیں،نوجوانوں کو سننا اور اظہاررائے کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اس موقع پر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈاکٹر ناصر ندیم، ڈاکٹر بنیامین رانا، ڈاکٹر عثمان جمشید ،ڈاکٹر بابر فرید، ڈاکٹر رشید احمداور مس ایمن سمیت دیگر موجود تھے۔
ملتان سے مزید