• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پریس کلب الیکشن، ضابطہ اخلاق جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان پریس کلب کے الیکشن کیلئے الیکشن کمیٹی نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،الیکشن کمیٹی ملتان پر یس کلب کےاجلاس بابت الیکشن پریس کلب 2026-27میں طے پایا کہ سیکرٹری جنرل کی طرف سے جاری کردہ ووٹر لسٹ میں شامل تمام اراکین پریس کلب حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے، ووٹنگ پندرہ فروری بروز اتوار صبح نوبجے سے شام پانچ بجے تک بنا کسی وقفہ کے جاری رہے گی، مقررہ وقت کے دوران پولنگ احاطہ میں داخل ہو جانے والے اراکین وقت ختم ہونے کے بعد بھی حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے، پولنگ کا عمل ایم سی سی گراؤنڈ میں ہوگا، ووٹر کو اپنا شناختی کارڈ / ادارے کا کارڈ یا پھر ایکریڈیشن کارڈ ہمراہ لانا ہوگا اور کسی تنازعکی صورت میں الیکشن کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
ملتان سے مزید