• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میں پیڈ ہاؤس جاب کے شیڈول کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل کالج سے سال 2023 میں گریجوایشن کرنے والے ڈاکٹرز کے لئے پیڈ ہاؤس جاب کے حوالے سے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی صدارت میںاجلاس ہوا جس میں پیڈ ہاؤس جاب کے شیڈول کی منظوری دی گئی۔ ہاؤس جاب پورٹل 2 جون رات 9بجے سے کھول دیا گیا ہے اور آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 جون ہے۔ ہاؤس جاب انٹرویوز 5 جون کو ہوں گے جبکہ 6 جون کو ہاؤس جاب کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
ملتان سے مزید