• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مفادات کے خدشات، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے صوبے بھر میں اساتذہ کی بھرتیاں روک دیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے سیاسی مفادات کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے صوبے بھر میں ساتذہ کی بھرتیاں روکنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ بھر میں اساتذہ بھرتی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کر اپنے لوگوں کو 33مارکس پر پاس کیا گیا ہے۔ پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہئے۔ سندھ بھر میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ ہارڈ ایریا اور سافٹ ایریا کیا ہوتا ہے۔ کون سے علاقے ہارڈ ایریاز قرار دیئے گئے ہیں۔ سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ گھوڑا باری، تھانہ بولا خان، کھارو چھان سمیت دیگر علاقے ہارڈ ایریاز ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تھانہ بولا خان جامشورو ضلع میں ہے جہاں تین بڑی یوینورسٹیز ہیں۔ آپ نے تھانہ بولا خان کو کیسے ہارڈ ایریا قرار دیا ہے۔ یہ سارے آپ نے سیاسی مفادات کے لئے گر اپنائے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید